حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انقلاب اسلامی کی تینتالیسویں سالگرہ کے موقع پر انجمن صاحب الزمان(عجل)کرگل لداخ کے زیر اہتمام آج سے مسلسل چھ روز کے لئے عشرہ فجر کے عنوان سے پروگرام کے سلسلے کا آغاز ہوگیا۔ جو کہ فرونہ سے لے کر پرکاچک تک متعدد علاقہ جات میں برگزار ہوگا ۔
ابتدائی پروگرام کے طور پر آج علاقہ فرونہ کے امام بارگاہ میں منعقد ہوا۔ جس میں کھاچن ،فرونہ ،لنکرچے اور اطراف و اکناف سے آئے ہوئے پیروان انقلاب اسلامی نے شرکت کی۔
اس پروگرام میں مکاتب کے بچوں کے ذریعے انقلاب اسلامی کی مناسبت پر ترانے ،تقاریر پیش کی اور متعدد مقررین کرام نے انقلاب اسلامی اہمیت اور افادیت پر مفصل روشنی ڈالی ۔
سید رضا رضوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ انقلاب اسلامی تمام عالم اسلام کےلئے بعد از کربلا ایک عظیم انقلاب ہے انہوں نے شرکاء پر عملی طور پر انقلاب کی حامی ہونے پر سختی سے تاکید کی حجت الاسلام و المسلمین شیخ تقی محسنی نے کہا انقلاب اسلامی صرف اور صرف ایران سے مخصوص نہیں ہے بلکہ اس انقلاب سے اسلام ناب محمدی کو قوت ملی ہے ۔
جنرل سکریٹری انجمن صاحب الزمان عباس بہشتی نے عشرہ فجر کے پروگرام کو ایک ہی جگہ پر محدود رکھنے کے بجائے مختلف علاقہ جات میں برگزار کرنے کے ادارہ کے فیصلہ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلہ اور برنامہ کا مقصد یہ ہے کہ تاکہ وہ سن رسیدہ افراد بھی ان پروگراموں میں شرکت کرپائیں جو مراکز پر پہونچنے سے عاجز ہوں اس کے علاؤہ ہر علاقہ کے نونہالوں ،نوجوانوں کو یہ موقع فراہم ہو کہ وہ انقلاب اسلامی کے حوالے سے مطالعہ کریں اور تقاریر و ترانے کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔
انہوں نے انقلاب اسلامی کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب دنیا کے دیگر انقلابات سے کئی پہلوؤں سے مختلف ہے خمینی کبیر نے اس انقلاب کو اسوہ ابراہیمی ،اسوہ رسول اللہ (ص) سے درس لیتے ہوئے مکتب سید الشھداء و مکتب عاشورا سے درس لیتے ہوئے اس انقلاب کو کامیابی سے ہمکناد کرتے ہوئے دنیا پر یہ واضح کر دیا کہ اگر بشریت و انسانیت کی تشخص کو دوام بخش سکتا ہے تو صرف و صرف مکتب سید الشھداء سے درس لے کر ہی ممکن ہے ۔
آخر میں چیرمین انجمن صاحب الزمان عج جناب حجت الاسلام و المسلمین شیخ صادق بلاغی نے عشرہ فجر و انقلاب اسلامی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ اس انقلاب نے مستضعفین جہاں میں ایک حوصلہ پیدا کیا جو اس سے پہلے ناممکن سی چیز لگتی تھی ۔اس انقلاب اسلامی نے عالم جہاں پر ناجائز تسلط جمائے بیٹھنے کی طاغوتی منصوبوں کو خاک میں ملا دیا اور ان باطل قوتوں کو مایوس کردیا۔
انہوں نے مزید فرمایا کہ آج دشمن کی سازش میں سے ایک یہ ہے وہ انقلاب اسلامی کو دنیا کے دیگر انقلابات سے مشابہت دے کر اس انقلاب اسلامی کی اہمیت کو کم رنگ کرنا ہے ۔اس لئے نوجوان نسل کو بصیرت کی نگاہ سے کام لینے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے ادراہ کے پروگرام پر لبیک کہتے ہوئے اس پروگرام کو ایک بہترین آغاز دینے پر فرونہ کے مؤمنین و مؤمنات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔